اسرائیل میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی لیکود پارٹی اور ان کے اتحادیوں کو تیس سے تینتس نشتیں ملنے کی توقع ہے جبکہ اپوزیشن کا وائٹ اینڈ بلیو اتحاد بتیس سے چونتیس سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
یوں سابق وزیر دفاع ایگوڈو لیبر مان کی سیاسی پارٹی ’بادشاہ گر‘ ثابت ہو سکتی ہے۔ پانچ ماہ قبل ہوئے الیکشن کے بعد بھی نیتن یاہو حکومت سازی میں ناکام ہو گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے قبل از وقت الیکشن کی کال دے دی تھی۔












