چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خواہش کا سن کر حیران رہ گیا تھا لیکن ان سے 15 سے 20 سال چھوٹا تھا لہٰذا کچھ نہ کہہ سکا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ کے سوال پر عون چوہدری نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خواہش کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں عمران خان کا ایک وفادار ساتھی تھا، انہوں نے مجھے بطور فیملی ممبر اور اچھا دوست سمجھا لیکن انہوں نے مجھے جب بتایا کہ وہ بشریٰ بی بی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے حیرانی ہوئی، میں نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ خوش ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ جی !، اس کے بعد میں دونوں کی شادی میں بطور گواہ شریک ہوا‘۔












