امریکہ کا افغانستان کو دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ بننے سے روکنے کا عزم

0
569

امریکہ نے کہا ہے کہ داعش خراساں ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے جو حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ افغانستان کبھی بھی دہشت گرد حملوں کے لانچنگ پیڈ کے طور پر کام نہ کرے۔

محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ودانت پٹیل نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان سے ابھرنے والے خطرات کے انسداد کے لیے کام کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ داعش خراساں ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے جو بین الاقوامی دہشت گرد حملے کرنے کی ‘صلاحیت اور عزائم’ رکھتا ہے۔

محکمۂ خارجہ کے ترجمان سے اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ پر امریکی مؤقف کے بارے میں پو چھا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور وہ سرحد پار پاکستان پر حملے بھی کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY