یوکرین کا فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے سورش زدہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا حادثے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ایم آئی ٹو ہیلی کاپٹر دارالحکومت سے 25 میل دور جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا حادثے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان سمیت دیگر دو افراد بھی واقعے میں ہلاک ہوگئے۔

یوکرین کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پاور لائن کی زد میں آکر تباہ ہوا ہے مگر وجوہات جاننے کے لئے چھان بین شروع کردی گئی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY