بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرزپرصفراشاریہ چھ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔ ٹیکس ایکٹوٹیکس پیئرزلسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔
ایف بی آرسرکلرکےمطابق بینک سے 50 ہزارروپے تک رقم نکلوانے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی،50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔
ایف آئی بی آرکے مطابق 55 ہزارروپے نکلوانے پر330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔












