فاروق ستار دوبارہ کنوینئر بن گئے، کارکنوں کیلئے ہدایات جاری

0
927

فاروق ستار نے سب کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں کہ کوئی غیر نہیں، چوراہے کی لڑائی کو گھر لا کر حل کریں گے۔

فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے دوبارہ کنوینر بن گئے، منتخب ہونے کے بعد کارکنوں کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنان کام پر توجہ دیں اور عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔ ہم میں کوئی غیر نہیں، چوراہے کی لڑائی کو گھر لا کر حل کریں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ذمہ دار اور بلدیاتی نمائندے اپنے فرائض میں کوتاہی نہ برتیں، مل کر کام کریں کیونکہ ہمیں کراچی اور ملک کو ترقی کی جانب لے جانا ہے۔

دوسری طرف فروغ نسیم نے بھی فاروق ستار کو پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق بھائی آئیں، بیٹھیں اور بات کریں، انٹرا پارٹی الیکشن غیر آئینی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پی آئی بی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے جس میں فاروق ستار کو متحدہ کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ ان انتخابات میں رابطہ کمیٹی اور سی ای سی سمیت کئی عہدوں کا بھی انتخاب ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY