‘مجھ سے الفاظ کا غلط چناؤ ہوا’، بلاول نے دہشتگردی سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

0
689

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی سے متعلق گزشتہ روز کے اپنے بیان کی وضاحت کردی۔

بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ بی ایل اے، سندھ قوم پرست اور ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اس حوالے سے سوال پر بلاول نے کہا کہ مجھ سے الفاظ کا غلط چناؤ ہوا، میں علیحدگی پسند تنظیموں کے بارے میں بات کررہا تھا جو تشدد کا راستہ اپنا رہی ہیں اور دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا ہے ، سہولت کار ہمسایہ ملک والے بنتے ہیں ،انتہا پسند تنظیمیں ٹی ٹی پی کی صورت میں حملے کرتی رہیں، ان انتہاپسند تنظیموں کی آپس میں رابطہ کاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY