پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے معاملے پر ہمیں کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جب کشمیر کی بات ہو تو ہم سب ایک چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانیوں کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔












