میجر جنرل سعید کو ڈی جی رینجرز سندھ جبکہ میجر جنرل ندیم انجم کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر نے ان تقرریوں کی تصدیق اپنے اعلامیے میں کی ہے۔
سیکیورٹی فورسز میں اعلیٰ پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ڈی جی رینجرز سندھ کے عہدے پر فائز میجر جنرل بلال اکبر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ آئی جی ایف سی بلوچستان کے عہدے پر فائز میجر جنرل شیرافگن کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کور کمانڈر بہاولپور مقرر کیا گیا ہے












