برسبین ٹیسٹ کے پہلے روزکھانے کے وقفے پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 182نز بنالئے، کپتان اسمتھ 54رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

وولن گابا میں گلابی گیند سے کھیلے جارہے ڈے نائٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر میٹ رنشا اور ڈیوڈ وارنر نے 70رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، اس موقع پر وارنر 32رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، پاکستان کو جلد ہی دوسری کامیابی ملی اور عثمان خواجہ صرف چار رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر مصباح الحق کو کیچ دے بیٹھے۔

رنشا اور اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 76رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی، اس موقع پررنشا نے 71رنز کی اننگز کھیل کر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے پر کینگروز نے3 وکٹیں گنواکر182رنز بنالئے تھے،کپتان اسٹیو اسمتھ54اور ہینڈز کومب 16رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

SHARE

LEAVE A REPLY