پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دمبولا میں کھیلا جاناتھا۔
تاہم دمبولا میں بارش کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور پھر بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔ سیریزکا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی11جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائےگا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ٹی 20 سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
شاہینوں نے سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صاحبزادہ فرحان 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صائم ایوب 24، سلمان آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں دمبولا میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 129 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے جنیت لیانج 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، چارتھ اسالنکا اور ونند ہسارنگا نے18 ، 18 رنز بنائے، کوشال مینڈس نے 14، پتھم نسانکا اور داشن شاناکا نے 12، 12 جبکہ دھننجایا ڈی سلوا نے 10رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے3،3 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور شادب خان نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں،ابرار احمد نے ونندو ہسارنگا کو آؤٹ کر کے انہیں کے سٹائل میں جشن منایا۔












