معروف نعت خواں جنید جمشید کی نماز جناہ ادا کردی گئی

0
208

معروف نعت خواں جنید جمشید کی نماز جناہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تدفین کورنگی میں واقع دارالعلوم میں کی جائے گی۔

ہمایوں جمشید پی این ایس شفا سے بھائی کی میت لے کرڈیفنس فیز ایٹ میں واقع اے کے ڈی گراؤنڈ پہنچے۔ معروف نعت خواں کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مفتی تقی عثمانی ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری، چیف سلیکٹرانضمام الحق، کرکٹر محمد یوسف، محمد حفیظ جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان، فیصل واوڈا، پی ایس پی کے ڈاکٹرصغیر احمد، اداکار سعود، نبیل ، اعجاز اسلم، گلوکار فاخرسمیت مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر اے کے ڈی گراؤنڈ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل نے بیان بھی فرمایا۔

اس سے قبل اے کے ڈی گراؤنڈ کی سرچنگ کی گئی ، گراؤنڈ کو سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیک کرایا گیا۔

دوسری جانب جنید جمشید کے ساتھ طیارہ حادثے میں جاں بحق اہلیہ نیہا جمشید کی لاہورمیں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

7دسمبر کوحویلیاں میں چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اےکی پرواز پی کے 661 کے حادثے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47افراد جاں بحق ہوگئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY