معروف نعت خواں جنید جمشید کی تدفین کراچی میں کردی گئی۔

0
1513

پرنور چہرے اور دھیمی مسکان کے مالک جنید جمشید کا آخری سفر مکمل ہوا،لیکن شہید کبھی مرا نہیں کرتے۔ ہر دم نبی کے عشق میں جھومنے والے جنید جمشیدکی نعتیں ان کی یاد یں کبھی مدہم نہیں ہونے دیں گی، عشق حقیقی میں مبتلا جنید جمشید 7 دسمبر کو اس دنیا ئے فانی کو خیرباد کہہ گئے۔

گھر کے باہر چاہنے والے غم سے چور قدموں کے ساتھ تعزیت کے لئے آتے رہے، یاد ماضی اور جنید کی میٹھی باتیں دوستوں کو ستارہی ہیں، تو سیاستدان جنید جمشید کی موت کو عظیم سانحہ قرار دے رہے تھے۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دوستی نے ہی جنید جمشید کو معروف نعت خواں اور ایسا مبلغ بنایا کہ جو لوگ ان کی سابقہ زندگی سے متاثر تھے، آج ان کی نعتوں کے سحر میں گم ہیں، نماز جنازہ سے قبل معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے موت کی حقیقت واضح کی۔

ٓاہم سیا سی، سماجی اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنی دعائیں جنید جمشید کے آخری سفر میں ان کے ہمراہ کیں۔

دنیا کے اس دودن کے سفر میں ہی جنید جمشید نے دارالعلوم کورنگی میں اپنی آخری آرام گاہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیاتھا، تدفین یہیںکی گئی، دنیا یاد کریگی اس پاپ سنگر کو جس نے شہرت کے عروج پر دنیا کی رنگینیوں کو خیرباد کہا اور اللہ کی راہ میں سب قرباں کیا۔مشہورتب بھی تھے اور مشہور آج بھی ہیں۔ الوداع جنید جمشید الوداع

SHARE

LEAVE A REPLY