معروف نعت خواں جنید جمشید کو کراچی میں جبکہ ان کی اہلیہ نیہا جنید کو بھی آج نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد کیولری گراؤنڈ قبرستان لاہورمیں سپرد خاک کردیا گیا۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی نیہا جنید کی میت صبح سی ایم ایچ سے ان کی والدہ کے گھرعسکری ٹین منتقل کی گئی ، نماز ظہر کے بعد نیہا جنید کی نماز جنازہ مسجد سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں نیہاجنید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کیولری گراؤـنڈ قبرستان منتقل کی گئی جہاں انہیں سپردخاک کردیا گیا، فیملی ذرائع کے مطابق نیہاجنید کی رسم قل ہفتے کو عسکری 13 راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا نیہا جمشید کی تدفین کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم کراچی میں ان کی تدفین چاہتے تھے تاہم ان کی والدہ کی خواہش کے باعث ان کی تدفین لاہور میں کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY