امریکی ریاست کینساس کے ایک بار میں مشبتہ شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
کینساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ اتوار کو الصبح پیش آیا۔ واقعے میں ملوث شخص کو تاحال حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق فائرنگ اندھا دھند انداز میں کی گئی جس سے 9 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے چار افراد ہلاک اور 5 ہوگئے۔
پولیس ترجمان تھامس ٹوماسک کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے کی اطلاع فون کے ذریعے ملی جس کے بعد پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے لیکن اسی دوران 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ واقعے کے 5 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹرز نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
ادھر ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں ملزم کے بارے میں ابھی تک مطلوبہ معلومات نہیں مل سکی ہیں تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے۔













