چودھری شوگر ملز کیس: نیب کی نوازشریف سے تفتیش، تسلی بخش جوابات نہ دے سکے

0
493

چودھری شوگرمل کیس میں نیب کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے نواز شریف سے تفتیش کی اور ان سے 13 سوالات پوچھے لیکن انہوں نے کسی کا بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نیب ٹیم کو کہا کہ بزنس معاملات حسین نواز دیکھتے ہیں، ان سے پوچھیں۔ نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ آپ نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

اس سوال پر نواز شریف نے جواب دیا کہ یہ آپ متعلقہ افراد سے پوچھیں، جن کے نام ہیں، بزنس کرنا غیر قانونی کام نہیں ہے۔

نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ آپ ملزمان نے جعلی گیارہ ملین کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کئے۔ نواز شریف نے جواب دیا کہ ان سے ہمارے بزنس معاملات چلتے ہیں۔

سوال کیا گیا کہ غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے جانیوالے شیئرز 2014ء میں واپس کر دئیے، اس کی وجوہات کیا تھیں؟ جس پر پھر جواب آیا کہ غیر ملکی معاملات حسین نواز دیکھتے ہیں۔

سابق وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ آپ نے 1 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا، یہ قرض کہاں سے لیا گیا؟ جواب میں نواز شریف نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں، اس وقت میرے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY