محبت سے شفا لی جاتی ہے روح کو غسل دیا جاتا ہے

0
1232

محبت میں جیتے رہنا کمال ہوتا ہے۔ ۔ ۔نہ کہ مرنا ۔ ۔ ۔مریض بننا درست نہیں بلکہ طبیب بننا جمال ہوتا ہے۔ ۔ ۔محبت قربت کی واسطے وہ آنچ ہے جو وجود انسانی کو گھلتا رکھتی ہے اور یہی پگھلاو انسان کی روح کی تاریکیوں کو نور عطا کرتا ہے ۔ ۔ ۔

محبت وجود انسانی پہ رب کا وہ فیض ہے جو بہت کم نصیب ہوا کرتا ہے یا نصیب تو سب ہی کو ہوتا ہے مگر ظرفیت کا پیندی کم پڑنے کی باعث اسے وہ مقام چھوڑ دینا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔وجود پہ جب محبت اترتی ہے چاندنی بن کر تو گویا گہری چاندنی، چمکیلی راتوں میں رات کی رانی اپنی مہک کا عروسی لباس پہنے چاندنی سے جا ملتی ہے جہاں انکی ان کہی گفگتو جیسے وجود کو سحر میں اتار دیتے ہیں گویا ٹھنڈک اور سکون کو روشنیوں کے محور پہ لا کھڑا کرتے ہیں اور پھر ہر نفس اپنے وجود کی ظرفیت کیمطابق اس نور کی حقیقی بوند کہ جہد کو اترتا ہے گویا کئ سالوں کی انتھک کوششوں، تکلیفوں، درد، ازیتوں اور چوٹوں کی ٹیسوں سے پاکیزہ زرخیز مٹی جب وہ نمی وصول کرتی ہے۔ ۔ ۔

کہ اس حسن معرفت کے جمال کو سہنے لائق بن پائے تب ہی رب کی یہاں اس کا وجود سراپا سوال ہوتا ہے، وہ سوال جو باادب محفلوں سے کئ برس ادب کے قرینے سیکھتے آیا ہو، قدردانوں کے قدموں میں بیٹھ کر شکر و رضا اور احساس قدر دانی کی گہری تربییت لیکر پہنچا ہو، انسووں کے ان ان دیکھے بہتے چشموں سے روح کو سیراب کرتا رہا ہو، خون جگر سے اپنے وجود کے ناخالص پن کو دھونے کی کوشش کرتا رہا ہو، ایک ایسا مہاجر جسکی محبت نے اس نورانی روح کو اپنے وجود میں پناہ دی ہو کہ جسکے وجود سے جڑنا اس کو ایک طاقت تاحیات عطا کرتی ہو۔ ۔ ۔

جسکی گہرائیوں میں اتر اتر کر اس نے غوطہ خوری کی ہو، جسکی ساتھ نے اس کے وجود کو سہنا، برتنا، بلکنا سکھایا ہو، بالکل ایسے ہی جیسے ننھا معصوم فرشتہ کسی کھلونے کی چمک کو دیکھکر ایک پل کو رکے اور اسکی ماں کھو جائے کہ وہ تڑپ تڑپ کر اپنا آپ گم کر بیٹھے اور سسکیاں بھرتے بھرتے جیسے عالم مدہوشی میں غرق ہو جائے۔ ۔ ۔یا کہ اس حسین کارواں کی مانند کے جسکے ساتھ چلنے والا لمحہ بھر کو رکے کہ پیر سے کانٹا ہی نکال لے یا جوتے سے کنکر کو ہٹا پائے اور اس لمحے کی غفلت سے وہ سالوں اپنے کارواں سے جدائ کے صدمے کو سہے، گویا درد، تنہائی، کرب میں جلتے جلتے اسکی روح کو شفا نصیب ہو جائے کہ سب نقص دھل جاییں اور وہ خالص اور پاک ہو جائے محبوب کی محبت سے وہ اسقدر طہارت لے کہ وجود رب کی معرفت سے ایک گوہر نایاب لے پائے ۔ ۔ ۔

قرب کی بنیاد کو محبت کی آنچ نہ ملے تو وہ کبھی خالص نہیں ہو پاتی محبت کی آگ میں دہکتا وجود پھولوں کی وہی سیج ہوتا ہے ایک مہاجر کے لیے کہ جسکی منزل اسے پکارتی ہے مگر اس وجود کو ابھی ازن نہیں ۔ ۔ ۔ملتا کیونکہ توجہ اور پکار میں کمی تھی جب وہ۔ ۔ ۔ تڑپ تڑپ کے جل مرتا ہے تو رب کے سامنے اپنے خالیوجود کو کاسہ بنا کر رکھ دیتا ہے ۔ ۔ ۔کہ وہی اس میں شفا کو تقسیم کرتا ہے اپنے نور کی ایک بوند اس خالص وجود کو بھی نصیب کرتا ہے ۔ ۔ ۔

کہ جسکا مقدر جلتے رہنا ہے اور اس جلن کی کیفیت کسی سکون سے بھی کہیں زیادہ حسین ہے کہ جو اس وجود کو کھودتی چلی جاتی ہے اتنا کھودتی ہے کہ اس کے اندر سوایے نرمی اور درد کی جاگتی بلکتی،حس کے کچھ نہیں بچتا کہ اس کا کلام آنسو اور اسکے لفظ گریہ و زاری اور خون روتے چشمہ روح کے کچھ نہیں رہتے اور اس کے سانس جیسے کسی نے درد کی شراب طہور میں ڈبو دی ہو کہ ہر چلتی سانس کرب سے بھر جاتی ہے ۔ ۔ ۔

یہ وجود محبت کے بحر میں، گہرے پانیوں میں تنہا غوطہ زنی کرتا ہے ہےایسے بحر بیکراں میں کے جسکے اوپر تو بہت لوگ ہوتے ہیں کہ کچھ تو جرات ہی نہیں کر پاتے کہ سمندر کے ساحل تک کو ہی چھو پاتے، اور کچھ کو معلوم بھی نہیں ہوتا ہے کہ ۔ ۔ ۔بحر محبت بھی بہتا ہے وجود کی کایناتوں میں، کہ وہ اس کی عظمت دیکھکر ہی گھبرائے گھبرائے واپس لوٹ جاتے ہیں، اور کچھ بحر حیات کے ساحل پہ کچھ قدم رکھتے ہیں اسکے ارد گرد سے مستفید ہوتے ہیں اور شام ڈھلتے ہی واپس ہو جاتے ہیں، اور کچھ اس کے پانیوں سے خود کو بھگو کر لطف لیتے ہیں اور گھر لوٹ جاتے ہیں اور گھر پہنچتے پہنچتے انکے وجود پہ موجود اس بحر محبت کا اثر خشک ہوجاتا ہے ۔ ۔ ۔

اور وہ کچھ تجربات کو سینے سے لگائے کہانیاں بیان کرنے والے بن جاتے ہیں کے لوگ انکی سیر اور تری کے سفر سے لطف لیتے ہیں اور کچھ ہیں جو سوداگر بن کر اپنی محبت کے بحر میں کچھ مچھلیاں، تو کچھ نوادرات ایک جگہ سے دوسری جگہیں لانے لیجانے کو محبت کا حصول سمجھتے ہیں اور سمندر کہ اوپر رہ کر بھی کبھی اس کا فیض نہیں پا سکتے، اور کچھ جرات کرے ہیں کہ غوطہ زن ہو جاییں اور کچھ مشقوں کے بعد چند ایک غوطے کھا کر یا تو غرق ہو جاتے ہیں یا پھر واپس چلے جاتے ہیں، مگر جن کو درکار ہوتا ہے گوہر نایاب وہ تنہا چلنا سیکھتے ہیں، ۔ ۔ ۔

وہ اپنی محبت کے ایینے میں اپنے وجود کو بلند و توانا بناتے ہیں، وہ اس روح و قلب کی طاقت کو خود میں جمع کرکے، اس سمیت سمندر کی گہرائیاں چھانتے چلے جاتے ہیں اور بے نوری کے اس وصف سے نور کے حس دار بنتے ہیں، کتنی کٹھنائوں چوٹو اور درد کی ازیتوں اور کرب کی سبیلوں سے سیکھے لاتعداد سبق سے حاصل ہوئ مہارت سے گویا گہرے پانیوں کے اندر چھپے اس صدف کو ڈھونڈ نکالتے ہیں کہ جس میں انکی زات کا جوہر کمال چھپا تھا، کہ جس صدف کو کھول پانے کی طاقت اہل محبت ہی کر سکتے تھے کہ. جن کے پاس جوہر محبت نہ ہو وہ گوہر عشق سے ٹپکے اس قطرہ سعادت کو کسطرح سے پا سکتے ہیں ۔ ۔ ۔

کہ محبت کی بنیاد ہی قرب کی سرزمین تک راہ ہموار کرتی ہے پر اکثر ہی اہل محبت اپنے ظرف، کمزوری، اور سمندر کی عظمت و جمال سے دہشت زدہ ہو کر واپس پلٹ جاتے ہیں کہ پانے کے لیے سب کھو کر محبت کی پرورش بہت احتیاط سے کرنا پڑتی ہے کہ۔ ۔ ۔گوہر عشق اہل دل اور قدردان اور اہل ظرف و ریاضت ہی کا مقدر بن سکتا ہے کہ جسکے واسطے کئ صدیوں کی ریاضت اور انتھک محنت اور پورے اخلاص کیساتھ نکلتی طلب درکار ہوتی ہے کہ جو روح و قلب کو وہ تحریک، تدبیر، زائقہ اور آشنائی کا زوق و شوق عطاکرتی ہے کہ اس گوہر کا ایک قطرہ نصیب اپاتا ہے ۔ ۔ ۔مگر یہ کہ پاتے تو وہی ہیں کہ جوطلبگار ہوتے ہیں، مہاجر اور پرورش کرنے والے ہنر مند صحب اعجاز ہوتے ہیں کہ انکی طلب ہی انکی پیاس کو قائم رکھتی ہے اور پیاسے کو ایکدن اپنی منزل ضرور ملتی ہے ورنہ زوق سفر اور شوق منزل ہی وہ تربیت گاہ ہے کہ جو وجود انسانی کو کم سے کم بھی انسان بن پانے کا جمال دیتی ہے ۔ ۔ ۔

فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY