پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی آئندہ انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دے دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو 4 ماہ چاہیے ہوتے ہیں، اگر ڈیڑھ ماہ الیکشن میں تاخیر ہو بھی جائے تو حرج نہیں۔
پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد صوبوں کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی اس لئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہوگی۔










