امریکہ میں نیا تعمیر شدہ گٹار نما گلاس ٹاور ہوٹل

0
752

امریکی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت تالاہاسی میں دُنیا کا پہلا گِٹار نُما گلاس ٹاور ہوٹل کھل گیا جس کی شاندار افتتاحی تقریب میں ہالی وڈ اداکاروں نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آج کل جدید طرز کی شاندار عمارتوں کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے جس کیلئے انفراسٹرکچر کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے لیکن امریکاکی ریاست فلوریڈا میں حال ہی میں تعمیر کردہ گِٹار کی شکل کے ہوٹل کی عمارت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

لوگ اس دیوہیکل گِٹار کو خاص طور پر دیکھنے کیلئے دور دور سے فلوریڈا کے شہر تالاہسی کا رُخ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی دلچسپ تفریح سے لطف اندوز ہونے کا موقع نہیں چھوڑنا چاہئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY