العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف نے اپیل پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

0
586

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست نواز شریف کے وکیل غلام سبحانی ایڈوکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 25 نومبر کی سماعت پر نواز شریف کو حاضری سے استثنی دیا جائے، نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے ابراہیم ہارون ایڈوکیٹ پیش ہوںگے،

لاہور ہائیکورٹ سے اجازت کے بعد نواز شریف بیرون ملک گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY