ٹوکیو2020 کے منتظمین اولپمکس کو یادگار بنانے کیلئے ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کے خواہاں ہیں۔ منتظمین ٹوکیو اولمپکس2020 میں ری سائیکل موبائل فونز سے میڈلز بنانے کے خواہشمند ہیں۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف پائیداری کو فروغ دینا نہیں، بلکہ بچت کے اصولوں کو بھی مد نظر رکھنا ہے۔ اولمپکس اور پیرالمپکس میں روایتی طور پر گولڈ، سلور اور کانسی کے تمغے ہوتے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس2020 کے منتظمین نے جاپانی عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے ناکارہ موبائل فونز اور دیگر الیکٹرونک مصنوعات عطیہ کریں تاکہ ان کو استعمال میں لاتے ہوئے5000 تمغے تیار کئے جاسکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریو اولمپکس میں بھی اس طریقے کار کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈلز تیار کئے گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY