منگل سے 15 روز تک ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز، مارکیٹس بند ہونگی، اس حوالے سے کمشنر کراچی نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق الیکٹرانکس مارکیٹس، آٹو پارٹس، کپڑے کی دکانیں، فرنیچر مارکیٹس اور لنڈا بازار بھی بند ہوں گے۔

اس سلسلے میں 15 دنوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ہوٹلوں میں موجود ریسٹورنٹ، سوشل کلبز اور ساحلی مقامات بھی بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹ سے ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کی کراچی کی حدود میں اجازت ہوگی۔

چائے کے ہوٹل اور پارکس بھی کل سے بند ہوں گے، البتہ تمام گروسری اسٹورز، سپر مارکیٹیں، میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے، اسکے علاوہ پھل، سبزی، گوشت کی دکانیں، بیکری، دودھ کی دکانیں، جنرل اسٹور کھلے رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY