وزیراعظم عمران خان نے انسدادِ ملیریا کی ادویات کی برآمد پر دوبارہ پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بطور منسٹر انچارج منظوری دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ برآمد پر پابندی کی سمری اب منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسدادِ ملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی لگا کر دوبارہ ہٹادی گئی تھی۔













