ترکی کی سیکورٹی فورسز نے سال نو کے جشن سے قبل داعش کا دہشت گردی کا منصوبہ بناکام بناتے ہوئے 8مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز نے دار الحکومت انقرہ میں کارروائی کرکے 8مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں نے انتہاپسند تنظیم داعش سے وابستگی کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ انقرہ میں سال نو کے جشن کی تقریبات سے قبل دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔
حکام کی جانب سے تاحال گرفتار افراد کی شناخت یا شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے












