حکومت نے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی تمام بچت اسکیموں اور اکاؤنٹس پر شرح منافع کم کردی۔

چنانچہ اب رقم جمع کروانے اور سرمایہ کاری کرنے پر نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیگفکیٹس پر شرح منافع 2 فیصد کمی کے ساتھ 10.54 فیصد کے بجائے 8.54 فیصد ہوگئی۔

اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر ریٹ آف ریٹرن 1.96 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد 10.32 فیصد سے کم ہوکر 12.28 فیصد ہوگئی۔

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ریٹ آف ریٹرنز 2.28 فیصد پوائنٹس کمی کے ساتھ 10.52 فیصد سے 2.28 فیصد ہوگیا۔

علاوہ ازیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر ریٹرز 3.03 فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے 8.10 فیصد ہوگیا۔

مزید یہ کہ سیونگز اکاؤنٹس سرٹیفکیٹ پر بھی ریٹ آف ریٹرن 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 8.60 فید کے بجائے 7 فیصد ہوگیا۔

ریٹ آف ریٹرنز پر نظرِ ثانی کر کے اس میں کمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے ساتھ پاک انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز پر طویل مدتی سرمایہ کاری کی گرتی ہوئی سیکنڈری مارکیٹ کی پیداوار کے سبب کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY