میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اعزازی تاحیات ممبران کی لسٹ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو اعزازی تاحیات ممبر بنا لیا گیا۔
اس فہرست میں بھارت کے چار کھلاڑیوں کو ایم سی سی نے تاحیات ممبر بنایا گیا ہے، جن میں مہندرا سنگھ دھونی، سریش رائنا، متھالی راج اور یورراج سنگھ شامل ہیں۔
اس فہرست میں پاکستان سے واحد محمد حفیظ کو ایم سی سی نے اپنا ممبر بنایا۔
انگلینڈ کے پانچ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو ممبر بنایا، نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں کو ایم سی سی نے اعزازی تاحیات ممبر بنایا۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے لکھا کہ کرکٹ میں میری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مجھے اعزازی تاحیات رکنیت سے نوازنے پر ایم سی سی کا مشکور ہوں۔ نئے دوستوں سے ملنے اور ایم سی سی کے ممبر کی حیثیت سے ویلیو ایڈ کرنے کا منتظر ہوں۔











