عراقی دارالحکومت کے شيعہ اکثريت والے ايک علاقے ميں آج بروز جمعرات ہونے والے کار بم دھماکے ميں اب تک نو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہيں۔ يہ دھماکہ پھل اور سبزيوں کی ايک مارکيٹ ميں ہوا۔
ہلاک ہونے والوں ميں سات شہری اور دو پوليس اہلکار شامل ہيں۔ دھماکے ميں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔ شام اور عراق ميں سرگرم دہشت گرد تنظيم اسلامک اسٹيٹ يا داعش عراقی دارالحکومت کو نشانہ بناتی رہتی ہے اور وہاں پچھلے ايک ہفتے کے دوران کيے جانے والے مختلف حملوں ميں ايک سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہيں۔












