ترک حکام نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے ترکی میں تعینات سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق نائب وزیر خارجہ سیدات اونال نے سعودی سفیر کے ساتھ اتوار کے روز ملاقات کی اور جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر ریاض حکومت کے تعاون کی اپیل کی۔

ترک حکام کا دعویٰ ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا ہے تاہم سعودی حکام اس کی تردید کرتے ہیں۔ خاشقجی سعودی حکومت کے ناقد تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY