حماس نے غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کردیا

0
1098

حماس نے غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حماس کے مطابق تنظیم نے غزہ میں اپنی گورننگ باڈی تحلیل کر دی ہے اور ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے باضابطہ طور پر اختیارات سنبھالنے تک نگران کردار ادا کرتی رہے گی۔ ترجمان حماس نے کہا کہ ہم نے اپنا کام مکمل کر دیا، اب ثالث ممالک کی ذمہ داری ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائیں، اب گیند ثالثی کرنے والے ممالک اور امریکی انتظامیہ کے کورٹ میں ہے۔”

حماس کا کہنا ہے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ غزہ کا سول انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے اور جنگ بندی کے بعد غزہ کے انتظامی ڈھانچے کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی۔

حماس میڈیا آفس کے مطابق حکومتی نظام کی منتقلی کے لیے تمام قانونی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ ثالث ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فریقین پر ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو غزہ میں داخلے کی اجازت دلوانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ تنظیم کے مطابق یہ اقدام غزہ میں سول انتظام کے نئے نظام کی تشکیل کے لیے ماحول کو مزید سازگار بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY