العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

0
772

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کیس دوسری عدالت منتقل کر سکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ استغاثہ نے بنیادی بار ثبوت ثابت نہیں کیا، استغاثہ بار ثبوت منتقل کرنے میں کامیاب ہوگی تو ہم دفاع پیش کریں گے۔

بعد ازاں جسٹس عامر فاروق اور ڈپٹی نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر کے درمیان مکالمہ ہوا۔سردار مظفر کا کہنا تھا کہ چارج فریم ہونے کے بعد کیس ایک احتساب عدالت سے دوسری احتساب کو منتقل نہیں کیا جاسکتا جبکہ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کیس دوسری عدالت منتقل کر سکتے ہیں، جودوسری عدالت کو منتقلی کے بعد اسی اسٹیج سے آگے بڑھایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY