چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد دینے کے لئے پاکستان کو زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے 12 جدید ترین ٹی 16 ڈرون فراہم کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے قومی اور عسکری قیادت بھرپور کوششیوں میں مصروف ہیں، وفاقی وزیر سیّد فخر امام بھی حالیہ عرصے کے دوران اس بیماری سے نجات دلانے کے لیے کافی متحرک ہیں۔
ملک کے مشکل حالات میں چین بھی پاکستان کو اس وباء سے بچانے کے لیے مدد کو آگے آیا ہے، چینی سفیر نے این ڈی ایم اے، وفاقی وزیر سیّد فخر امام اور دیگر حکام ملاقاتیں کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ اسی حوالے سے خبر آئی ہے۔












