کرونا ختم ہونے پر بھی 10 میں سے 9 افراد گھر سے کام کے خواہش مند

0
594

ایک سروے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وبا ختم ہونے کے باوجود دس میں سے نو افراد گھر سے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے افراد کا مؤقف ہے کہ اُنہیں گھر سے کام کے دوران زیادہ خود مختاری حاصل ہوتی ہے۔

آئی ٹی کمپنی سسکو سسٹمز کی جانب سے کیے گئے اس سروے کے مطابق کرونا وبا کے باعث گھر سے کام کرنے کے رُجحان میں اضافہ ہوا وہیں دو تہائی کے لگ بھگ افراد نے اسے فائدہ مند قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق سسکو نے اس سروے میں یورپ، امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور روس میں لگ بھگ 10 ہزار افراد سے اُن کی رائے لی۔

سروے میں شامل پانچ فی صد افراد وہ تھے جو وبا سے پہلے بھی گھر سے کام کر رہے تھے۔ تاہم مجموعی طور پر لگ بھگ 87 فی صد افراد نے کہا کہ یہ اختیار اُن کے پاس ہونا چاہیے کہ وہ کہاں سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY