اے ماہ نو،ماہ کریم ۔نصرت نسیم

0
1111

اے ماہ نو،ماہ کریم
جو طلوع ہواطیبہ کے شفاف آسمان پر
اور ہمارادل خوشی ومسرت سے اورجھولی برکتوں اور سعادتوں سے بھر دی
وہ کھجوروں کے جھنڈ، چھتریوں کی قطاریں
سرکتی چھتیں گنبد خضرا
ریاض الجنتہ، بےترتیب دھڑکنیں
اشک ندامت اورسجدے
ترجمانی آنسوؤں کی زبانی
وہ صفرا اورافطاری
کیا شاندار میزبانی
تراویح اورعاشقان رسول
درود و سلام کی صدائیں
چادر رحمت تنی ہوئی
سکون واطمینان
اے ماہ نو، ماہ کریم
کیسا برکتوں وسعادتوں بھرا ماہ کریم ماہ رمضان
سربسجود سراپا شکر

نصرت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY