تیونس میں پہلی مرتبہ ایک خاتون دارالحکومت کی میئر بن گئیں

0
1469

تیونس کی ایک اعتدال پسند اسلامی جماعت کی رُکن ایک خاتون کو دارلحکومت تیونس سٹی کا میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ تیونس میں کسی خاتون کو ایسا کوئی عہدہ ملا ہے۔ 54 سالہ سُعاد عبدالرحیم پیشے کے اعتبار سے فارمسسٹ ہیں۔ انہیں آج منگل کے روز میونسپل کونسل میں ووٹنگ کے دوسرے راؤنڈ کے دوران منتخب کیا گیا۔

تیونس بھر میں النہضة پارٹی سے تعلق رکھنے والی قریب ایک درجن خواتین نے میئر بننے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم سعاد عبدالرحیم واحد خاتون ہیں جنہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY