وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بیان پر معافی کا مطالبہ کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ معافی سے کم پر بات نہیں ہوگی۔
شبلی فراز نے کہا کہ ایاز صادق نے ابھی نندن سے متعلق جو بیان دیا ہے، قوم حساب لے گی، ایاز صادق ابھی نندن سے متعلق بیان پر قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر معافی مانگیں، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور انہوں نےثابت بھی کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ملک کے اداروں کو دوبارہ کھڑا کر رہےہیں، مہنگائی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کونسی حکومت نہیں چاہے گی کہ اس کو حل کیا جائے، نوازشریف اربوں کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر پاکستان کے بچوں کو جھونک رہےہیں، جبکہ نواز شریف کی واپسی سے ایسا نہیں ہو گا کہ چینی 55 روپے ہو جائے گی، وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں یہ جو کرلیں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے،یہ معیشت بہتری کو سبو تاژ کرنا چاہتےہیں، ایاز صادق یا پی ڈی ایم معافی مانگ لےتوٹھیک ورنہ قانون کو اپناراستہ لینا چاہیے، انہوں نے اپنے آپ کو بےنقاب کردیاہے، یہ ذاتی مفاد کیلئےکسی حد تک بھی جاسکتے ہیں












