پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کسی کو فون نہیں کیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ چیلنج دیتا ہوں کہ کوئی کہہ دے کہ زلفی کے لیے اعظم خان یا کسی کو فون کیا ہو۔

عمران خان نے کہا کہ چارٹر طیارے کے ذریعے عمرے کے لیے جا کر کوئی غلط کام نہیں کیا، ستائیسویں شب کو جانا چاہتا تھا، چارٹر طیارہ نہ ہوتا تو عمرے پر جاتا ہی نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے یا چوری کے پیسے سے چارٹر طیارے پر نہیں گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY