قاہرہ: پولیس,مظاہرین جھڑپیں، ایک ہلاک، 50زخمی

0
89

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع دریائے نیل کے ایک جزیرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے جزیرے کے مکینوں سے سرکاری زمین خالی کرانے کی کوشش کی، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مصر کی وزارت داخلہ نے جھڑپوں میں 31 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر ملک بھر میں غیر قانونی قابضین سے سرکاری اراضی خالی کرائی جارہی ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جزیرے کے مکینوں نے پولیس فورس پر آتشیں ہتھیاروں سے حملہ اور پتھراؤ کیا تھا، جس پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس جزیرے میں سات سو سے زیادہ عمارتیں غیر قانونی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY