قسط 94
اسیران کربلا
تین روز قیام کے بعد
کربلا سے مدینے کے لئے روانہ ہو چکے ہیں
مجھے یوں لگ رہا ہے
جیسے میں کربلا میں ہی رہ گئی ہوں
قیام کربلا اور اس کے اسرار و رموز سمجھ رہی ہوں
ایک در کے ساتھ کئی اور در کھل جاتے ہیں
میں پھر وہیں رہ جاتی ہوں
ٹلہ زینبیہ پر رک جاتی ہوں
یوں محسوس ہوتا ہے
جیسے
سفیر کربلا ۔۔ جگر گوشہ بتول
سیدہ زینب سلام اللہ علہیا کی آواز فضاؤں کا حصہ بن گئی ہو
اے نانا رسول اللہ!
آسمان کے ملائکہ آپ پر درودو سلام بھيجيں
يہ آپ کا حسين ع ہے
اپنے ہي خون ميں غلطاں
جس کا جسم پامال ہے اور جس کے عمامے اورعبا کو لوٹ ليا گيا ہے‘‘
شہزادی زينب سلام اللہ علہیا
امام حسين کے مصائب پڑھ رہیں ہیں
آواز بلند تر ہو رہی ہے
اُس واقعہ کو بيان کررہی ہیں
جسے لوگ آج بھی چھپانا چاہتے ہیں
شہادت اس وقت تک اپنا اثر نہیں رکھتی
جب تک اسے زندہ نہ رکھا جائے ۔۔۔
اس کی یاد نہ منائی جائے اور منانے والے کے خون میں جوش نہ پیدا ہو
اربعین امام عالی مقام حسین علیہ السلام
پیغام حسینی کو زندہ رکھنے کا دن ہے
چاہے کوئی
امام حسین (ع) کے چہلم پر اہل حرم کربلا آئیں ہوں یا نہ آئیں ہوں
حسین شناسی کے اس سفر میں جس کرب سے گزری ہوں
سوچ رہی ہوں
امام عالی مقام حسین علیہ السلام کا اپنا سفر
کس قدر کربناک ہو گا
کئی بار دل لرزا ۔۔۔ قدم لڑکھرائے ۔۔آنکھیں برسیں
امام حسین علیہ السلام کی تنہائی تڑپاتی رہی
لشکر حسینی کی پیاس اور مظلومیت رات بھر جگاتی رہی
ہر قدم پر محاسبہ درپیش رہا
میں وہ تمام سوال
ایک ایک کر کر
آپ سب کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں
کہ
کربلا کی دلخراش جنگ کے بعد
کیا ملت اسلامی باضمیر ہو پائی
جیسے
بنی امیہ یہ کوشش کر رہے تھے
کہ
پیغمبر اسلام (ص) کی سنت کو مٹا کر
زمانہٴ جاہلیت کے نظام کو جاری کیا جائے
جس پر
امام حسین علیہ اسلام نے اعلان بیزاری اور جہاد کیا
فرمایا
”میں عیش و آرام کی زندگی بسر کرنے یا فساد پھیلانے کے لئے نہیں جا رہا ہوں
بلکہ
میرا مقصد
امت اسلامی کی اصلاح
اور
اپنے جد پیغمبر اسلام (ص) و اپنے بابا علی بن ابی طالب کی سنت پر چلنا ہے“
سوال یہ ہے
کہ
کیا امت اسلامی قربانی حسین ع کا مان رکھ سکی ؟
بنی امیہ اپنے ظاہری اسلام کے ذریعہ
لوگوں کو دھوکہ دے رہے تھے
واقعہ کربلا نے
ان کے چہرے پر پڑی اسلامی نقاب کوالٹ دیا
تاکہ
لوگ ان کے اصلی چہرے کو پہچان سکیں
ساتھ ہی ساتھ
اس واقعہ نے انسانوں و مسلمانوں کو یہ درس بھی دیا
کہ
انسان کو ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہئے
اور
دین کی آڑ میں مکار لوگوں سے دھوکہ نہیں کھانا چاہئے
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی دین فروشوں سے دور ہو سکی ؟
جاری ہے













