حُسین شناسی کا سفر۔113آخری قسط۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
1020

آخری قسط 113
میرے ہر صرف کے بعد
اس کا بدل دے کر اس کمی کو پورا کرچکا ہو
میرے ہر حاسد کو تو تباہ کر چکا ہو
اور
میرے ہر دشمن کو تو ہلاک کرچکا ہو
مجھے ہر شر سے تو بچا چکا ہو
مجھے ہر بیماری سے تو شفا عطا کرچکا ہو
میرے ہر ایک اپنے کو جو دور ہو تو اس کو قریب کرچکا ہو
میری ہر پریشانی کو تو اطمینان سے بدل چکا ہو
میرا ہر سوال تو مجھ کو عطا کرچکا ہو
خداوندا
میں تجھ سے
اس دنیا کی بہتری
اس جہانِ باقی کے ثواب کا سوال کرتا ہوں
خداوندا
مجھے وجہ حلال سے اتنا دے
کہ
میں حرام سے بے نیاز ہوجاؤں
اپنا فضل اس درجہ میرے شاملِ حال رکھ
کہ
مجھے کسی کی ضرورت ہی نہ ہو
بار الہا !
میں تجھ سے
اس علم کا سوال کرتا ہوں
جو نفع بخش ہو
اس دل کا جس میں تیرا خوف ہو
اس یقین کا جو ہر شک کو دور کردے
پاکیزہ اور مخلصانہ عمل، مثالی صبر اور اس اجر کا جو فراوان ہو
خداوندا
مجھے توفیق دے
کہ
تیری نعمتوں کا شکر ادا کروں
اپنا احسان وکرم مجھ پر زیادہ سے زیادہ فرما
اور ایسا کر
کہ
سب لوگ میری بات کو مانیں
میرا ہر عمل تیری بارگاہ میں قبولیت کی بلندی حاصل کرے
نیکیوں میں لوگ میرے نقشِ قدم پر چلیں
خداوندا
میرے دشمن کو بر باد کردے
بار الہا
رحمت خاص نازل فرما
محمد (ص) و آل محمد (ع) پر
جو
تیری تمام مخلوق میں بہتر سے بہتر ہیں
سلسلۂ رحمت تیرا
ان سب پر
شب وروز صبح وشام جاری رہے
شریر لوگوں کے مقابلہ میں
تو ۔۔۔ میری حمایت کر
مجھے گناہوں سے اور گناہوں کے بار سے پاک کردے
مجھ کو جہنم سے پناہ دے
راحت وآرام کے مقام (جنت) میں آباد کردے
میرے تمام دینی بھائی بہنوں
مومنین ومومنات کو
اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے
اپنے رحم وکرم سے بخش دے
الہی آمین
یا رب العالمین

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY