وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی پاکستان کو ’اپنا گھر درست کرنے‘ کی ضرورت کی تجویز کی توثیق پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں دراڑیں پڑنے لگی۔

دوسری جانب حکمران جماعت کی اس خامی سے اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی پالیسی پر تنقید کا موقع مل گیا۔

اپنی ہی جماعت پر ایک اور وار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر شرمندہ نہ کیا جائے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کابینہ اراکین کے ان بیانات پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی قومی سلامتی کے اس سنجیدہ مسئلے کو پارلیمنٹ میں بحث کے لیے لانے کا مطالبہ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY