پی ایس ایل کے افتتاح سے ایک روز قبل بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر ایک میچ کے لیے معطل ہونے والے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

بائیو سیکیور ببل توڑنے والی ٹیم نے غلطی پر ندامت کا اظہار کیا اور ٹیم نے مستقبل میں پروٹوکولز کو فالو کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپیل منظور ہونے کے بعد وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو ٹیم میں شمولیت کی اجازت مل گئی ہے، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی آج پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY