پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ بابر اعظم کی کپتانی میں دلچسپی کی وجہ سے ہوا ہے۔

جیو سپر پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنایا گیا، حالانکہ وہ پہلے بھی بطور کپتان کامیاب ثابت نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے گزشتہ 30 سے 32 اننگز میں تقریباً 550 رنز بنائے تھے اور اس دوران ان کی بیٹنگ فارم پر بھی مسلسل سوالات اٹھ رہے تھے، اس کے باوجود انہیں دوبارہ قیادت سونپ دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY