مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے گروپ اسٹیج کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کوبہتر سکور سے ہرا دیا جیت پاکستان نے کےلیے 190 رنز کا ہدف دے دیا تھا
واضح رہے کہ پاکستان رواں ایونٹ کے دوران گروپ اسٹیج میں واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے۔
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز ہی بناسکی۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم آج کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنا اور اچھا ٹوٹل بنا کر حریف پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے حریف ٹیم کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطمئن نہیں ہیں، ہم اپنے توازن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ ہماری حمایت بھی کر رہے ہیں، اور یہاں ہم اپنی کارکردگی سے انہیں خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔












