القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری (جاسوس طیارے) ڈرون حملے میں مارے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایمن الظواہری کی موت کی تصدیق کردی اورکہا کہ القاعدہ کومکمل طورپرختم کردیا ہے اور اب افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت بننے نہیں دیں گے۔ ایمن الظواہری کے سرکی قیمت 2.5 کروڑ ڈالر مقررتھی۔

افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو امریکی فورسز نے ڈرون حملے میں ہلاک کردیا۔

امریکی صدرجوُبائیڈن نے اپنے خطاب میں ہفتے کو ہونے والی اس کارروائی کی تصدیق کردی۔ صدرجوُ بائیڈن کا کہنا تھا کہ الظواہری ویڈیو پیغام کے زریعے امریکا اوراتحادیوں پرحملوں کےلیے اکسا رہا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو نقصان پہچانے کا ارادہ رکھنے والے کان کھول کرسن لیں کہ ہم ہرقیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ القاعدہ کومکمل طورپرختم کردیا ہے اوراب افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے۔

مصری نژاد ڈاکٹر ایمن الظواہری نے مئی 2011ء میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کے آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی قیادت سنبھالی تھی۔

ایمن الظواہری کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ سرحد پر واقع افغانستان کے شمال مغربی صوبہ کنڑ یا بدخشاں میں ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن الظواہری کی موت کی افواہیں گذشتہ دو سال سے زیادہ عرصے سے گردش کررہی تھیں، 3 ماہ پہلے اپریل میں بھی ایمن الظواہری کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد ان کی موت کی افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔

اس ویڈیومیں القاعدہ کے سربراہ نے بھارتی مسلم لڑکی مسکان خان کی تعریف کی تھی جس نے بھارت میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

امریکی انتطامیہ کے مطابق الظواہری کابل کے سیف ہاؤس میں تھےجس پر اپریل سے نظر رکھے ہوئے تھے۔ حملے میں الظواہری کے خاندان کے کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ طالبان کو بھی امریکی حملےکی اطلاع نہیں تھی۔ دوسری جانب افغان حکومت نے حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان افغان حکومت نے ٹویٹ میں حملے کو بین الاقوامی اصولوں اور دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY