سپریم کورٹ ,اہلیت پر پورا نہ اترنے والے نیب عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم

0
748

سپریم کورٹ نے اہلیت پر پورا نہ اترنے والے نیب عہدیداروں کو ہٹانے کا حکم دیدیا ،جن میں ڈی جی آگاہی عالیہ رشید بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے کراچی ،لاہور اور کوئٹہ میں تعینات نیب کے ڈی جیز کوفوری طور پرڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیدیا،ڈی جی نیب بلوچستان طارق محمود،قائم مقام ڈی جی نیب کراچی میجر(ر)شبیراور ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ برہان علی ہیں۔

سپریم کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،چیئرمین نیب،ڈی جی ایچ آر نیب اور ممبرایف پی ایس سی پر مشتمل کمیٹی کو ترقی پانے والے 102افسران سے متعلق جائزے کی ہدایت کی ۔

سپریم کورٹ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تقرری کے وقت مطلوبہ نہ رکھنے والے 95افسران کا فیصلہ بھی کمیٹی کرے،ان سے متعلق سفارشات 3ماہ میں پیش کرے

SHARE

LEAVE A REPLY