سعودی صحافی جمال خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے3 رکنی یواین کمیشن قائم کردیا گیا ۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق ماورائےعدالت سزاؤں کی خصوصی ماہرایگنیزکیلامارڈ خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے بنائے گئے کمیشن کی قیادت کریں گی۔
کمیشن میں برطانوی بیرسٹرہلیناکینیڈی، پیتھالوجسٹ دوارتے نونووائرا بھی شامل ہیں ۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کمیشن کےارکان 28 جنوری سے 3فروری تک استنبول کا دورہ کریں گے ۔
کمیشن اپنی رپورٹ 19جون کواقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن میں پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گزشتہ سال اکتوبر میں ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔












