بارہ نہتے کشمیریوں کی شہادت کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں ہونے والے ڈھونگ ضمنی انتخابات کو ملتوی کردیا ہے جبکہ حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں آج بھی ہڑتال جاری ہیں ۔
کشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد انتہا پسند مودی سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی اور بھارتی الیکشن کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈھونگ ضمنی الیکشن ملتوی کردیا
بھارتی میڈ یا کے مطابق فیصلہ وادی میں جاری کشیدہ صورتحال کی وجہ سے کیا گیا اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی حکمراں جماعت اور بھارتی وزارت داخلہ نے بھی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 مئی کو دوبارہ ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ نو اپریل کو ہونے والے بڈگام کے ضمنی انتخابات کے دوران بھارتی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے اب تک بارہ کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب 12 کشمیریوں کی شہادت کے بعد حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہیں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں ۔













