مریم نواز شریف کو نیب نے اپنی تحویل میں لے لیا

0
914

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو نیب کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل آمد پر اپنی تحویل میں لے لیا۔

مریم نواز آج صبح اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں۔

نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں آج طلب کر رکھا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو اسی کیس میں حراست میں لے لیا ، نیب نے یوسف عباس کو بھی آج ہی طلب کر رکھا تھا۔

مریم نواز کو نیب کے تحویل میں لئے جانے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں سخت ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے اور اجلاس سے واک آؤٹ بھی کر گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY