بھارتی سیکیورٹی فورسزکا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال

0
932

سری نگر (یاسر رفیق،مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی سیکیورٹی فورسز نے وادی کشمیر کے متعدد علاقوں سری نگر ،  بارہمولہ اوا اننت ناگ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کشمیری آزادی پسند مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا نماز جمعہ کے بعد مظاہروں اور احتجاج کی کال کشمیری حریت پسند قیادت سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے کی تھی حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے کشمیری طلبہ پر تشدد ڈھانے اور تعلیمی اداروں پر دھاوا بولنے اور ریاست میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف عوام سےاظہار یکجہتی کے لئے بعد نماز جمعہ ایک گھنٹہ کا پرامن علامتی احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی

حریت قیادت کا کہنا تھا کہ نوجوان طلبہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی برداشت نہیں کی جائے گی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد نے آزادی کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیئے اور جلوس کی صورت میں نوہٹہ چوک کی طرف بڑھنا شروع کر دیا مظاہرین کو دیکھتے ہوئے بھارتی سیکورٹی فورسز نے جلوس کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کشمیری نوجوان غصے میں آ گے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ شروع کردیا جواب میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کے شیل کا اندھا دھند استعمال کیا لاٹھی چارج اور شیلنگ سے کئ کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY