اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم ساز راج کمار ہرانی فلم بنانے جا رہے ہیں، جس میں کھل نائیک ہیرو کا کردار رنبیر کپور کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

رنبیر کپور کو سنجے دت کے روپ میں پیش کرنے کی تصویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی، تاہم فلم کی ٹیم کو سنجے دت کی بیوی کی تلاش تھی۔

ویسے تو ڈی این اے نے ذرائع سے یہ خبر دی تھی کہ فلم ساز راج کمار ہرانی نے سنجے دت کی بیوی منائتا دت کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک نئی اور غیر معروف اداکارہ کو منتخب کرلیا تھا۔

خبریں یہ بھی تھیں کہ فلم میں سنجے دت بننے والے رنبیر کپور کے لیے سونم کپور اور انوشکا شرما جیسی اداکاراؤں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، مگر اب یہ خبریں آ رہی ہیں کہ فلم کی ٹیم نے دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیا مرزا نے فلم کے کچھ مناظر ریکارڈ کرانے کے لیے شوٹنگ بھی شیڈول تیار کرلیا۔
فلم کی ٹیم کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی میانتا دت سے مشابہت کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔

فلم کی شوٹنگ جاری ہے، جب کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY